دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

26

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چناب میں پانی کے بہاؤ میں کوئی خاص تبدیلی ریکارڈ نہیں ہوئی تاہم خطرہ ٹلا نہیں ، مزید بارشوں کی صورت میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھ سکتا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ ریسکیو سمیت تمام ادارے فیلڈ میں موجود ہیں ۔۔

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، خانکی کے مقام پرپانی کی آمد 177950 کیوسک ریکارڈ کی گئی ، خانکی بیراج کے مقام پر اخراج 172620 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں