وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حبیب الرحمن کی بہن کا پانچ ماہ سے زیرِ التواء پاسپورٹ ایک ہفتے میں دلوا دیا گیا۔درخواست گزار حبیب الرحمن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہن کا پاسپورٹ جمع کروایا لیکن پاسپورٹ آفس والوں کی جانب سے پاسپورٹ جاری کرنے میں مسلسل تاخیر کی جا رہی تھی۔
متعدد بار پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی بہن کا پاسپورٹ فوری طور پر فراہم کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی بہن کا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









