بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پارٹی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکورٹی اہلکار کی المناک شہادت، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
پارٹی اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
آئے روز دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافے نے عوام کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، لیکن حکمران اب بھی ‘‘سب اچھا ہے’’ کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں۔
زمینی حقائق اس دعوے کی مکمل نفی کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی اس خونریز واقعے کو ریاستی نااہلی اور امن و امان برقرار رکھنے میں مسلسل ناکامی کا افسوسناک مظہر قرار دیتی ہے۔
ایسے افسوسناک سانحات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ موجودہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ محض دعوؤں اور بیانات سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ عوام مزید بے حسی، غفلت اور نمائشی دعوؤں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں









