بارڈرزقانونی تجارت آمدورفت کیلئے کھولے جائیں، ہدایت الرحمن

50

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن سمیت بلوچستان کے بارڈرزفوری وقانونی تجارت دونوں ممالک کے عوام کی آمدورفت کیلئے کھولے جائے۔

منشیات سے بچاؤوصحت مندانہ زندگی گزارنے،کھیلوں کے گراؤنڈزآبادکرنے کیلئے بلوچستان کے نوجوانوں وکھلاڑیوں کوکھیل کے میدان،سہولیات مراعات دیے جائے۔

تجارت وبھتہ خوری میں ملوث،عوام کے تحفظ میں ناکامی،بداخلاقی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کاایف سی پرسے اعتماد ختم،پولیس ولیویزکوسہولیات،تربیت وتوجہ دی جائے۔امریکی پالیسی کے بجائے قومی مفادکی پالیسی اپناکرافغانستان وایران سے دوستی وتجارت بڑھائی جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ چمن کے دوران وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نائب امیر صوبہ مولانا عارف دمڑ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری امداداللہ امیرضلع چمن جنرل سیکرٹری بھی موجودتھے۔قبل ازیں میزان فٹنس جیم کے زیرِ اہتمام سالانہ جیم چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ تھے۔

مقابلے میں مسٹر جیم(سینئر)کا ٹائٹل نور اللہ جبکہ مسٹر جیم(جونیئر) کاٹائٹل نظام الدین نے اپنے نام کیا۔تقریب کی صدارت مسٹر وہاب نے کی۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے میزان فٹنس جیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی ذاتی جیب سے 50 ہزار روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔چیمپئن شپ میں مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین شو پوزنگ کا مظاہرہ کیا۔ چمن کے معروف اساتذہ،ٹرینرزاور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے صرف تین ماہ کے مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی تیار کرنے پر مسٹر وہاب کی کاوشوں کو سراہتے وخراجِ تحسین پیش کرتء ہوئے کہاکہ صحت مندانہ ماحول کھلاڑیوں کی سرپرستی وحوصلہ افزائی سے کھیلوں کی سرگرمیاں تیز،کھلاڑیوں کوحوصلہ وہمت ملتاہے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے گرانڈزآبادکرنے کی ضرورت ہے۔سرمایہ دار،علاقے کے معتبرین قبائلی عمائدین سرکاری آفیسرزکوکھیلوں پرتوجہ کھلاڑیوں کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔آخر میں کلب کی جانب سے مختلف شخصیات،اساتذہ، ٹرینرز اور نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات مہمانِ خصوصی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور مرتضی خان کاکڑ نے تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں