مستونگ، گیس پائپ لائن، پل کو دھماکہ سے اڑادیا گیا

29

مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔

پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم شرپسندوں نے این 25قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے کلی گورو کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیزمواد سے اڑادیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

جبکہ دشت کے علاقے سپیزنڈ میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ یز مواد سے اڑادیا جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں