ہیلتھ کارڈ کے ذریعے آج سے گردے کی پیوند کاری کے آپریشن ہونگے

15

بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی (بنیک) کی ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر بنیک پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازاق ناصر کی قیادت میں بینق گردوں کی پیوند کاری ٹیم گردے کی پیوند کاری کا آپریشن کرے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے لیے تمام طبی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

درکار جراحی آلات اور دیگر سامان کو ضابطے کے مطابق جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے، جبکہ آپریشن تھیٹر کو بھی مقررہ پروٹوکول کے تحت سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گردے کی پیوند کاری مکمل طور پر بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے مریض کو بلا معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں