ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

16

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللّٰہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چھٹے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا ۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس میں نیشنل ای او سی، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ہیومن ریسورس کی تعیناتی، او پی وی اور ایف آئی پی وی کوریج، یونین کونسل وار کارکردگی، رفیوزلز، مس شدہ بچوں، آر سی اے نتائج اور فیلڈ مانیٹرز کی رپورٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں وہاں فوری اقدامات کرتے ہوئے ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت اور پولیو پارٹنرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے، ٹیموں کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھی جائے اور مہم کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں