امن وتر قی کا ایجنڈا رکھتے ہیں جمہو ری سیا ست کے ذریعے حقوق کیلئے کو شاں ہیں ،نیشنل پا رٹی

11

نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام ہزارہ ٹاؤن میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد ہوا، جس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی، صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ، چیئرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ، مرکزی ترجمان علی احمد لانگو، ضلعی صدر حاجی عطاء￿ محمد بنگلزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہنے کہا کہ ہزارہ قوم پاسپورٹ، نادرا، صحت، تعلیم اور روزگار سمیت متعدد مسائل کا شکار ہیں۔ سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں جبکہ عوام اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے، جو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی گھمبیر صورت حال کا شکار ہے انسانی جان اور عزت محفوظ نہیں،شاہرائیں محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسائل کا حل سیاسی طور پر ممکن ہے سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری و گمشدگی قابل مذمت اقدام ہے۔

اگر کسی شخص پر جرم ثابت ہوتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے، مگر کسی کو جبری طور پر لاپتا کرنا انصاف اور آئین دونوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلوچ، پشتون، ہزارہ اور دیگر تمام قومیتوں کا مشترکہ وطن ہے، اور تمام اقوام کے اتحاد کے بغیر نہ صوبے کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ملک میں پائیدار استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نیشنل پارٹی کو مضبوط بنائیں تاکہ آئین کی بالادستی، بااختیار پارلیمان، آزاد عدلیہ اور حقیقی عوامی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کو نہ قوم پرست حکومتوں نے ترقی دی اور نہ ہی فارم 47 کے ذریعے مسلط ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کیے۔ آج بھی پانی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

نیشنل پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوگا، کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ نیشنل پارٹی ایک ایسے معاشرے کی جدوجہد کر رہی ہے جہاں ہر انسان کو باوقار زندگی، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا انسانیت کا تقاضا ہے۔

امام حسین? نے باطل کے سامنے ڈٹ کر حق اور انصاف کا راستہ دکھایا، اسی کردار کی پیروی کرتے ہوئے ہر ظالمانہ طرزِ عمل کی مزاحمت کرنا ہوگی۔ جو لوگ عوام کے بنیادی حقوق، خصوصاً پانی جیسے بنیادی وسیلے پر ڈاکہ ڈالتے ہیں، ان کا کردار بھی ظلم کی علامت ہے، اور نیشنل پارٹی ایسے کردار کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن میں پانی کا بحران ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔

عوام کو بنیادی ضرورت سے محروم رکھنا ظلم ہے۔ نیشنل پارٹی نے انتظامیہ کو اگست تک کا وقت دیا ہے کہ وہ پانی کا مسئلہ حل کریں۔بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جنگی حالات میں بھی ہر فرد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، مگر افسوس کہ یہاں شہری بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں۔مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی ہر مظلوم طبقے کی آواز ہے اور عوام کے جائز حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہزارہ ٹاؤن و علمدار روڈ میں عوام کے بنیادی مسائل کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔پانی گیس بجلی نادرا پاسپورٹ سمیت ہر عوامی مسلے کو اجاگر کیا اور ان کے حل کے لیے قید و بند بھی برداشت کی لیکن عوامی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہزارہ قوم کے جائز و قانونی مسائل نہیں کئیے جائینگے تو نیشنل پارٹی پر قسم کے عوامی و پرامن احتجاج سے اجتناب نہیں کرہگی۔

مقررین نے کہا کہ قومی یکجہتی، جمہوری جدوجہد، آئین کی بالادستی اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے نیشنل پارٹی کے دست و بازو بنیں تاکہ ایک پرامن، خوشحال اور بااختیار بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔اس موقع پر علی ٹاؤن سے مختلف افراد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کی۔

جن میں محمد منور بگٹی ظہیر احمد بگٹی زبیر احمد بگٹی ارشاد بگٹی احمد ندیم بگٹی شاہ جہاں بگٹی بنگل بگٹی مصطفیٰ بگٹی سکندر بگٹی قدیر بگٹی زاکر بگٹی فرحان بگٹی الیاس بگٹی حفیظ بگٹی اسلام بگٹی عارف بگٹی احمد بگٹی اور میر بگٹی نے شامل ہیں۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چیرمین میران بلوچ،محراب بلوچ مختیار بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ آغا حق نواز شاہ صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری کرنل قذافی رند ملک اسد بنگلزئی عبداللہ بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں