پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی

19

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، محکمہ صحت، ای پی آئی، عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسیف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کی پہلے روز کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں ٹیموں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر بچوں تک دوبارہ رسائی حاصل کی جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں