اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 79․154 کلوگرام منشیات برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسلام آباد ائرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ میں جذب اور جوتوں سے 3․2 کلو آئس برآمدکرلیں اور دوسری کارروائی میں کویت جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1․124 کلوگرام آئس برآمدکرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خیزئی چوک کوئٹہ سے گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمدکرلی دوسری کارروائی میں جبل نور کوئٹہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سکھر کے علاقے سے ڈرم سے 22․8 کلوگرام چرس برآمد یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 3 کلوگرام چرس برآمدسیالکوٹ میں بس ٹرمینل کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 630 گرام چرس، 400 گرام آئس برآمد کراچی میں واقع کورئر آفس میں پارسل سے 18 کلوگرام چرس برآمدکاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہی









