بولان ، مزدا ٹرک اور شہزور گاڑی میں خوفناک تصادم تین افراد جاں بحق

16

ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، لاشوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے ،

جاں بحق افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ بولان کے علاقے مچھ کے قریب مزدا ٹرک اور شہزور گاڑی کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،

جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے لاشوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر مچھ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سلیم شیخ، نوید احمد اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں