ایران کے بعد نیتن یاہو اب ترکیےکو اپنا دشمن بنانے کی کوشش میں ہے: وزیرخارجہ حاقان فیدان

11

ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے نیتن یاہو کی حکومت کو نہ صرف پورے خطے بلکہ خود اسرائیل کے لیے بھی بوجھ اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سمجھتے ہیں، حماس، حزب اللہ اور ایران کے خلاف جنگ کے بعد اب نیتن یاہو کو ایک اور دشمن چاہیے تاکہ خود کو مظلوم ظاہر کر سکیں اور دوسروں کی ہمدردی حاصل کر سکیں۔

ترکیے کے وزیر خارجہ نےکہا نیتن یاہو اینڈ کمپنی اب ترکیےکو اپنا دشمن بنانے کی کوشش میں ہے، اسرائیل میں انتخابات قریب آتے ہی نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو ایک نئے دشمن کی ضرورت پڑتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں