صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکامی کی زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے ،ایچ ڈی پی

27

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں زیارت سانحہ کے دوران اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مسلح حملہ آوروں نے جس بربریت اور وحشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی پولیس اہلکاروں کو شہید کرکے بڑی تعداد میں دیگر اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے تھے جنھیں اس دوران شہید کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا پیغام دیا گیا دریں اثنا پارٹی کے ایک وفد نے نائب چئیرمین مرزاحسین ہزارہ کی قیادت میں ہنہ اوڑک اور زیارت کے متاثرین کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بی اے مال کے مقام پر گئے وفد میں ڈپٹی جنرل سکیرٹری عصمت یاری، سیکرٹری اطلاعات قادر علی نائل، سکیرٹری مالیات ایڈوکیٹ مجتبی زاہد اراکین مرکزی کونسل عبدالعلی ہزارہ، یونس چنگیزی، رحمت علی ضلعی صدر ڈاکٹر سخی، عتیق اللہ اور نعیم خان کاکڑ شامل تھی۰ وفد نے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہنہ اوڑک اور زیارت کے شہہداء کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ متاثرین کو ہر صورت میں انصاف فراہم کرنا ملکی اداروں کی زمہ داری ہے۔

انہوںنے پورے صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکامی کا زمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب عوام کی نمایندگی نہیں ہوگی تو حالات قابو کرنا انتہائی مشکل ہوگا اس صورت حال میں کوئٹہ کے شہریوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے نفاق پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ رہنماوں نے دھرنا شرکا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف فوری موثر اور نظر آنے والی کاروائیوں کا مطالبہ کیااس دوران پارٹی کے اور وفد نے جنرل سکیرٹری احمد علی کہزاد کی سربراہی میں تعزیتی جلسہ عام و احتجاجی دھرنے میں شرکت کی وفد میں ڈپٹی جنرل سکیرٹری عصمت یاری ، ضلعی صدر ڈاکٹر سخی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تعزیتی جلسہ عام سے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکیرٹری عصمت یاری نے خطاب کرتے ہوئے صوبے کی قومی شاہراہوں، کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں اور مختلف اضلاع میں لاقانونیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جب تک حقیقی عوامی نمایندوں کو عوام کی نمایندگی کا حق نہیں دیا جاتا اور جعلی لوگوں کو دوسرے علاقوں سے لاکر مسلط کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے عوام کے ایشوز پر کھل کر کوئی نہیں بھولے گا انھوں نے ہنہ اوڑک اور زیارت کے شہدا و متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہزارہ قوم کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں