سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

12

محکمہ تعلیم (اسکولز)بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے اور ہتک آمیز سلوک پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد بچوں کو خوف سے پاک، محفوظ اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کسی بھی استاد یا اسٹاف ممبر کو طالب علم کو مارنے، تھپڑ مارنے، کان کھینچنے یا کسی بھی قسم کی جسمانی و ذہنی اذیت دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے بجائے اسکولوں میں ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے مثبت اور دوستانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہر اسکول میں شکایات کے اندراج کے لیے “کمپلینٹ رجسٹر” قائم کیا جائے گا، جس پر موصول ہونے والی شکایات کی فوری تحقیقات اور کارروائی کی جائے گی۔

حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور انتظامیہ کے خلاف سخت ڈسپلنری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام بچوں کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں