بلوچستان کی جیلوں میں جگہ کم ہونے کے باعث نئی جیلیں بنارہے ہیں، سرفراز بگٹی

43

بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات بلوچستان حکومت کی ترجیح رہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ہونے والی جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،
نشے میں مبتلا قیدیوں کی بحالی کیلئے بھی عملی اقدامات کیے ہیں۔ جیلوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے،جیل میں قیدیوں کو جدید خطوط پر مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام بھی شروع کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی جیلوں میں جگہ کم ہونے کے باعث نئی جیلیں بنارہے ہیں،

نئی جیلیں جدید طرز کی جیلیں ہونگی اور قیدیوں کو تمام سہولیات میسر ہونگی، حکومت نے اس حوالے سے خطیر فنڈ مختص کیے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا، بلوچستان کی جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں، جیل اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل طور عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں