صوبہ بھر کی طرح ضلع کیچ میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کیچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون کی مکمل پاسداری کریں اور انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
جاری کردہ عوامی آگاہی کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ضلع بھر میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلی، احتجاج یا عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلع پولیس کیچ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی خلافِ قانون سرگرمی سے گریز کریں۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن، نظم و ضبط اور عوامی سلامتی کے قیام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں









