نصیرآباد ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ ریکارڈ

13

نصیرآباد ڈویژن شدید گرمی کی لیپٹ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سخت گرمی کے باعث درجنوں افراد بے ہوش جبکہ لوگ گھر تک محصور بجلی کی ٹرپنگ اور بندش انسانی زندگی مفلوج کاروبار ٹھپ دفاتر ویران جبکہ بازاریں ماریکٹس سنسان پانی کا بحران شدت اخیتار کر گیا۔
دیہی اور شہری عوام سخت پریشانی سے دوچار تمبو کے سینکڑوں دیہاتوں میں پانی کی عدم فراہمی سے مال مویشی مرنے لگے حکام بالا سے نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی کی اپیل تفصیلات کے مطابق نصیرآباد، جعفرآباد جھل مگسی کچھی بھاگ ناڑی صحبت پور اوستہ محمد گنداخہ ڈیرہ اللہ یار نوتال بختیارآباد لہڑی گاجان گنداواہ فریدآباد حیردین تمبو منجھوشوری لانڈھی شریف اور ڈیرہ مراد جمالی چھتر فلیجی شہنشاہ میر حسن مانجھوٹی سکندراباد دولٹ گھاڑی چتن پٹی مہوپور روجھان جمالی ودیگر نواحی علاقوں میں قیامت خیز گرمی نے انسانی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

شدید گرمی تپتی دھوپ اور گرم ہواوں کا راج رہا جس سے مختلف علاقوں سے امدہ اطلاعات کے مطابق گرمی سے درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بیشتر سرکاری دفاتر ویران رہے جبکہ بازاریں ماریکٹس سنسان اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں زبردست اضافے سے انکی قمیتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

برف فی کلو ایک سو سے ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ بجلی کی بندش اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام چیخ اٹھے شہری اور دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے بحران شدت اخیتار کر گیا تمبو کے کئی دیہی علاقوں میں پانی ناپید ہوگیا جس سے مال مویشیوں کی اموات ہونے لگیں علاقے کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ تمبو کے علاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں