ایران نے خلیجی خطے کے لیے نئے علاقائی سیکیورٹی نظام کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے خطے کے ممالک کو مشترکہ اتحاد کی پیشکش کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حالیہ واقعات نے واضح کر دیا ہے کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے اور مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات بھی باہمی مشاورت سے طے کرنے چاہییں۔









