بلوچستان شیعہ کانفرنس رجسٹرڈ کے صدر عاشق حسین اور کابینہ نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اپنے جاری بیان میں پولیس، فرنٹئر کور، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ “صفاء کوئٹہ” مہم کے تحت جلوس کے راستوں کی صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات کی فراہمی قابلِ ستائش ہے۔ اداروں نے عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور عزاداروں کے تحفظ کے لیے دن رات کام کیا۔عاشق حسین نے کہا کہ انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ہی کوئٹہ میں دس محرم کا جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی کابینہ تمام اداروں کی اس کاوش پر دلی طور پر مشکور ہے اور آئندہ بھی امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے گی۔









