کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

12

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، گلشنِ جمال، شارع فیصل، بلوچ کالونی، قیوم آباد، اختر کالونی اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بوندا باندی کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں