چمن پسنجر ٹرین کی مسلسل بندش پر عوامی مشکلات میں اضافہ

22

افغان قومی مومنٹ کے بیان میں وزیر ریلوے اور محکمہ ریلوے کے دیگر اعلی احکام سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ چمن پسنجر ٹرین گزشتہ مہینے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر بند کیا گیا تھا جو تاحال یہ سلسلہ معطل ہے اب جو کہ تیل بھی سستا ہو چکا ہے تو تاحال معطلی کی کوئی جوز نہیں بنتی ٹرین کی معطلی سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات جاری کئے جائیں کوئٹہ سے لیکر چمن تک 145کلومیٹر کے سفر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں جو عوام کیلئے ایک اسان پر سکون اور محفوظ ذریعہ امدو رفت ہے گزشتہ چند دنوں سے ٹرین کی بندش سے عوام محفوظ اور اسان سفر سے محروم ہیں واضح رہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن سے پسنجر ٹرین کوئٹہ سے روانہ ھو کر کئی اہم ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتے ھوے چمن تک پہنچتا ہے جس میں ہر ریلوے اسٹیشن پر سینکڑوں مسافر اترتے اور سفر کرنے کیلئے چڑھتے ہیں کیونکہ مسافروں کو بائی روڈ سفر کرنا بہت مشکل اور مہنگا پڑھتا ہے اس ضمن میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے چمن پسنجر ٹرین کی سروس مسلسل گزشتہ تین مہینے سے معطل ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں