Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

آئی سی سی ویمنر ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کے سامنے پاکستان بے بس، مسلسل چوتھی شکست

38

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 113 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی ناکامی ہے۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ ایلیسے پیری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے جبکہ جارجیا وال نے 39 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں کچھ مزاحمت دیکھنے کو ملی جہاں نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم مجموعی طور پر آسٹریلوی بیٹنگ کو روکنے میں کامیابی نہ مل سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں