Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

چمن، نجی بینک کے ملازم نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی

19

نجی بینک کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر صبح کے وقت پستول سے خود پر فائرنگ کر کے اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں گولی لگنے سے مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اور دیگر معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں