Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کاروائی روڈ ڈکیتی کوچز کو لوٹنے سمیت دیگر وارداتون مین مطلوب چار ملزمان گرفتار

13

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کاروائی روڈ ڈکیتی کوچز کو لوٹنے سمیت دیگر وارداتون مین مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ قادراباد کے مطابق پر گزشتہ دنوں کوئٹہ سے اوستہ محمد اور شہدادکوٹ جانے والی مسافر کوچ کو لوٹنے والے اہم ایک نامزد ملزم اصغر علی ولد جانب علی جمالی کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا جس سے لوٹ مار کے دوران چھینے گیے موبائل فون ٹیبل نقدی ودیگر سامان برامد کرلیا گیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران کچھی پولیس بھاگ کو مختلف مقدمات مین مطلوب اشتہاری ملزم انوار ولد قنلدرہ قوم بھنڈ کو گرفتار کرکے بھاگ پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گزشتہ شب خاوند بخش مین چوری کرتے ہوے دو چور اہل گاوں والون نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے گئے پولیس نے ان کو اپنی تحویل مین لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں