بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیرِ اہتمام جاری احتجاجی تحریک پورے صوبے میں بھرپور انداز سے جاری ہے، بلوچستان گرینڈ الائنس

14

بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیرِ اہتمام جاری احتجاجی تحریک پورے صوبے میں بھرپور انداز سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے مختلف سرکاری اداروں میں مکمل لاک ڈاؤن اور احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 17 جون کو کوئٹہ میں ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ، لاٹھی چارج اور طاقت کا بے جا ستعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین زخمی ہوئے۔

اس دوران 50 سے زائد ملازمین کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا، جو تاحال جیلوں میں قید ہیں اور مختلف صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔بلوچستان گرینڈ الائنس نے واضح کیا ہے کہ ملازمین اپنے جائز، آئینی اور تسلیم شدہ مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایک قدم پیچھے ہٹیں گے۔

بیان میں حکومت بلوچستان سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

گرینڈ الائنس کے مطالبات میں سرِفہرست **ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA)** کی منظوری، گرفتار ملازمین کی فوری رہائی، ملازمین کے خلاف جبری ریٹائرمنٹ کے اقدامات کا خاتمہ، تمام تادیبی کارروائیوں کی واپسی اور دیگر دیرینہ مسائل کا حل شامل ہے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اگر حکومت نے ملازمین کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں