ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عزاداروں کو درپیش سہولیات، بالخصوص پانی اور گیس کی فراہمی، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے اپنی تجاویز اورسفارشات پیش کیں، جنہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غور کے لیے نوٹ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے بھی شرکت کی









