بھارت میں مودی سرکار کی بدانتظامی اور نااہلی اس وقت بے نقاب ہوگئی جب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت نے جنم لیا اور پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
عالمی جریدے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک بھر میں ڈیزل کی فروخت پر غیرمعمولی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قلت کے باعث ایک صارف کے لیے یومیہ خریداری کی حد 200 لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جس سے پورٹ ایریا سے تجاری مراکز پر مال و رسد کی ترسیل رک گئی۔
اس وقت بھارت کے ہر بڑے شہر میں کنٹینرز، ٹرک اور ہیوی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پیٹرول پمپوں پر بھی شدید رش ہے اور شہری رل گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
دوسری جانب حکام رواں مالی سال میں بجٹ خسارے کے ہدف سے نمایاں انحراف کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔









