اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

3

اداکارہ مومنہ اقبال اور پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے اور رکن صوبائی اسمبلی نے چنیوٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست تھانہ بھوانہ میں جمع کروا دی ہے اور بڑا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے بینک میں رکھوائے تھے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں لہٰذا 80 لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے درخواست کی ہے کہ پولیس قانون کے مطابق رمشا اقبال کے خلاف کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں