کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش پر ڈپٹی کمشنر کی سخت برہمی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کا انتباہ

1

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پیٹرول سپلائی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام انتظامی افسران، پی ایس او، شیل، بائیکو اور دیگر آئل کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں بعض پمپوں کی بندش سے متعلق صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی رجسٹرڈ پیٹرول پمپ کو بند رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بصورت دیگر متعلقہ پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کوئٹہ کے تمام پیٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

شہری کسی بھی بندش یا شکایت کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 9202268 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ کسی بھی پمپ کی بندش، مصنوعی بحران یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی کے تحت ڈپو سے پیٹرول پمپس کو باقاعدگی سے سپلائی جاری ہے اور ہر پمپ کو کم از کم 5 پانچ ہزار لیٹر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں موجود رہ کر فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں