محمود خان اچکزئی بلوچ پشتون تنازعات پیداکر نیکی بجائے مسائل پر توجہ دیں ،مولانا ہدایت بلوچ

26

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان غلط فہمیاں اور تنازعات پیدا کرنے کے بجائے بلوچستان کے حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔

آج عوام سرحدی بندش، مہنگائی،بے روزگاری، بدامنی، لاپتہ افراد کے مسئلے اور چیک پوسٹوں پر ہونے والی تذلیل سے پریشان ہیں۔ٹرک جل رہے ہیں بے گناہ شہیدہورہے ہیں املاک کونقصان پہنچائے جارہے ہیں۔

ان حالات ہمیں ان مظالم زیادتیوں قتل وغارت گری کے خلاف متحدہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک قومی سطح کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے محمودخان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کو اجاگر کریں اور ان کے حل کے لیے آوازبلند کریں۔

بلوچ اور پشتون صدیوں سے بھائی چارے، باہمی احترام اور مشترکہ جدوجہد کی تاریخ رکھتے ہیں۔

دونوں اقوام کے درمیان نفرت یا تقسیم کی سیاست بلوچستان اور عوام کے مفاد میں نہیں۔ ہم ہر اس بیان اور طرزِ عمل کی مذمت کرتے ہیں جو بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں