سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کی سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان یعقوب خان یوسفزئی مرحوم کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،بلوچستان اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان یعقوب خان یوسفزئی کوئٹہ میں قضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون آج پیر یکم جون کو ان کے بیٹوں گوہر یعقوب خان یوسفزئی و فراز یعقوب یوسفزئی و ان کے بھائی قیصر یوسفزئی سمیت بھانجے فقیر بہادر ایڈمن AG آفس اسلام آباد سے مجھ سمیت ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت و ظہور احمد بلوچ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل و سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر میر اسحاق نوتیزئی دیگر نے کوئٹہ میں انکی رہاش گاہ پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بٴْلندی اور مغفرت سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل کیلئے دٴْعا کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کا اظہار تعزیت
2









