آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

26

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو تجویز دی ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی معیاری شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کی جائے۔

تاہم پاکستانی حکام اب تک اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،جی ایس ٹی میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک کاریں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے 15 ہزار ارب روپے سے زائد کےٹیکس ریونیو ہدف کے حصول اور رواں مالی سال کے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کو 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہےاس پر عملدرآمد کی صورت میں ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جب کہ الیکٹرک گاڑیوں اورسولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں میں حکومت مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی تجویز پر الیکٹرک وہیکلز ( ای ویز ) اور ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں بھاری اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کو بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں