ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ایئرپورٹ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر یوسف ہاشمی، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اینٹی انکروچمنٹ زون انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ روڈ پر غیر قانونی پیڑیاں، عارضی ڈھانچے اور تجاوزات ختم کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق ائرپورٹ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک، صفائی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جس پر عوامی شکایات کے بعد فوری ایکشن لیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔









