15

حکومت اور پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، بڑیچ قبیلے کے 5 افراد کے قتل پر معتبرین کی پریس کانفرنس

بڑیچ قبائل کے معتبرین ودود جمال بڑیچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ماہ کے دوران بڑیچ قوم کے 5 افراد سمیت 21 شہریوں کی قتل و غارت گری افسوسناک امر ہے تا حال ان واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے حکومت ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناکر جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر سردار حبیب بڑیچ، اسماعیل ، سردار سرور بڑیچ ، حاجی محمد علی بڑیچ، امان اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ودود جمال بڑیچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بد امنی روز بروز بڑھتی جارہی ہے چوری ڈکیتی ، قتل و غارت گری کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ایک ماہ کے دوران کوئٹہ میں 21 شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا جس میں ہمارے قبیلے کے 5 افراد حافظ سعادت بڑیچ، امین خان بڑیچ ، حمید اللہ خان بڑیچ، طاہر خان بڑیچ، عبدالوہاب بڑیچ بھی شامل ہیں تا حال ان لوگوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور حکومت گرفتار کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ عزیز و اقارب میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہمارے قبیلے کے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس اہلکار تا حال گرفتار نہیں ہوسکا جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کریںلیکن بڑھتی ہوئی بدامنی اور قتل و غارت گری نے شہریوں میں عدم تحفظ پیدا کردیا ہے جو حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں