بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ

57

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی سے آگاہ کی
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا۔ پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد اور مریضوں کی ہنگامی فضائی منتقلی ممکن بنائی جائے گی۔ ایئر ایمبولینس میں جدید طبی آلات، آکسیجن سسٹم اور مانیٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری بھی موجود تھیں، جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں