شہر قائد میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں ایف آئی آر میں سنگین غلطی سامنے آگئی ہے جس کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ کو گارڈن کے علاقے بلال آرکیڈ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم مقدمے کے متن میں ایک ایسے فلیٹ کا پتہ درج کر دیا گیا ہے جہاں گزشتہ آٹھ سال سے ایک اور خاندان کرائے پر مقیم ہے۔









