اوپن اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے یوزر انٹرفیس میں خاموشی سے ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی ہے۔ یہ تبدیلی خاص طور پر پلس، پرو اور بزنس پلانز کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، جس سے مختلف ماڈلز کا انتخاب کرنا اب بہت آسان ہو گیا ہے۔
صارفین اب فوری اور جامع جوابات کے لیے ماڈلز کا انتخاب براہ راست چیٹ انٹرفیس میں کر سکیں گے۔ نئے مینیو میں تین آپشنز دستیاب ہیں
انسٹنٹ: فوری نتائج کے لیے، جی پی ٹی 5.3 استعمال کرتا ہے۔
تھنکنگ: مشکل اور پیچیدہ ٹاسکس کے لیے، جی پی ٹی 5.5 استعمال کرتا ہے۔
کنفیگر: سسٹم خودکار طور پر آپ کے ٹاسک کے لیے مناسب ماڈل منتخب کرتا ہے، چاہے وہ پرانا ہو یا نیا۔
اوپن اے آئی کے مطابق، اس اپ ڈیٹ سے صارفین اب ماڈلز کے انتخاب کے لیے اسکرین پر چھپے مینیو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، اور ہر آپشن براہ راست پروموٹ تحریر کے ساتھ دستیاب ہوگا۔









