ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نت بتایا کہ امریکا نے خمیر ، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا نے 2 ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، ایک ایرانی آئل ٹینکر کو ایرانی پانیوں میں علاقہ جاسک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دوسرے ایرانی جہاز کو فجیرہ بندرگاہ کے سامنے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا، امریکا نے خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم میں فضائی حملے کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا ، جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔
ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور جواب دے گا۔









