Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

بابراعظم بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، مگر کیوں؟

50

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار بیٹر بابراعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث وہ بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں