Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

شدید گرمی میں بھی کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

43

شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی میں بھی بجلی کی بندش معمول ہے۔

نیو کراچی و نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹر، نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی معطل کی جاری ہے۔

شدید گرمی میں بفرزون، شادمان ٹاؤن، گلشن عمیر اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں