44

سندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتراضلاع میں آج موسم گرم، شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​آج سے 3 مئی تک سندھ کے وسطی اوربالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ گھوٹکی اور سانگھڑ میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ خیرپور،نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں