امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعطل کے شکار جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے خود کہا ہے کہ ان کا ملک اندر سے زوال پذیر ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھول دے کیونکہ وہ قیادت کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔









