37

کیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کل منگل کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv خروٹ آباد،جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، داریم فیڈرز صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسکے علاوہ 28اپریل اور 30 اپریل کو(روزانہ)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسرکی روڈ، غازی، ہزارہ ٹاون، انڈسٹریل فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح 29اپریل کو (بروزبدھ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvجی او آرکالونی، سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، واسا، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، جڑسا فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے نیز 30اپریل کے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے شہبازٹاون فیڈرصبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، زرغون ون، زرغون ٹو، صاحبزادہ فیڈرزجبکہ اُسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی، ایف جی ایس، واسا، شانہواز، سریاب مل، اولڈاورنیو میاں غنڈی فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔

علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کا م کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 28اپریل کو قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرزسے منسلک فیڈروں سے صبح10بجے تاشام4بجے نیز قلات گرڈاسٹیشن کے 11kvسٹی ون، پیرغائب، پندران فیڈروں سے دن12بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں