اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم اخونزادہ عطاالرحمن نے کہا کہ ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے دوران بورڈ آفس اور محکمہ تعلیم کے بعض مرد افسران کی جانب سے معائنہ کے بہانے امتحانی مراکز میں دو سے تین گھنٹے تک موجود رہتے ہیں جس سے اسلامی اقدار و مقامی روایات شدید مجروح ہو رہی ہیں۔
نقل سفارش اقربا پروری اوررشوت نے تعلیم تباہ میرٹ کاجنازہ نکال دیا۔اہل محنتی لائق طلبا کی حق تلفی برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے طلبا کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ امتحانات جیسے حساس ماحول میں طالبات کی پرائیویسی، عزت نفس اور یکسوئی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے اور معائنہ کے لیے واضح ایس او پیز بنائے جائیں ۔
طالبات کے مراکز میں صرف خواتین افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی بے چینی یا بداعتمادی پیدا نہ ہواگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسلامی جمعیت طلبہ اس کے خلاف واضح و شدید ردِ عمل دیگی۔متعلقہ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، تاکہ طالبات کو ایک محفوظ، باوقار اور پرامن امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکی









