امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی قبائلی عوام،نوجوانوں،طلبا اورخواتین کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ہم تبدیلی کی جدوجہدوخدمت کیساتھ جمہوری مذاہمت وبغاوت بھی جاری رکھیں گے خاموش ہوں گے نہ کسی کے دباو میں آئیں گے۔
85ارب امن وامان پرخرچ کرنے کے باوجود ہم محفوظ نہیں ہماری حفاظت والے خودتین چاردیواری اونچی کرکے اپنی حفاظت میں مصروف ہیں۔بلوچستان کے عوام کو غلام،حقوق سے محروم بنانے کی پالیسی طاقت کااستعمال تباہ کن ہوگا۔جماعت اسلامی عوام کے مسائل کاحل ،حقوق دلانے اورنظام کی تبدیلی کی حقیقی تحریک ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام دعوتی مہم کے سلسلے میں چمن پھاٹک کے قریب ختم نبوت چوک پر”دعوتی کیمپ”میں میڈیاوورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند،اعجازمحبوب،اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم اخونزادہ عطاالرحمن نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر نائب امیرصوبہ زاہداختربلوچ،عبدالمجیدسربازی،ڈاکٹرنعمت اللہ، مولاناعبدالحمیدمنصوری،محمدحلیم حماس سمیت جماعت اسلامی واسلامی جمعیت طلبا اورجے آئی یوتھ کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہا کہ دعوتی مہم میں ہرسطح پرعوامی دلچسپی،شمولیتیں،ممبرسازی خوش آئند ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تومسائل مشکلات پریشانیوں میں کمی حقوق امن اورترقی کی راہ ہموارہوگی۔
دعوتی مہم بلوچستان بھرمیں گوادرسے ژوب تک جاری ہے۔حقیقی تبدیلی انصاف ترقی وامن اورعدل کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کے دروازے عوام وخواص کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن،جمہوری اور عوامی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں حقوق کے حصول،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی،شفاف نظامِ حکومت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
جماعت اسلامی کا نظریہ محض نعروں تک محدود نہیں بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے ایک حقیقی فلاحی اور اسلامی جمہوری معاشرے کے قیام پر مبنی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ نظام میں پائی جانے والی خرابیاں،بدعنوانی، ناانصافی اور عوامی مسائل کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایک دیانتدار، جوابدہ اور عوام دوست قیادت سامنے آئے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عام آدمی کی آواز بن کر اس کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ہر فورم پر اس کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔
مذہب وقومیت کے نام پرعوام نے جن قوتوں کوآگے کیاانہوں نے عوام مذہب اورقوم کیلئے کچھ نہیں کیاخودمالامال عوام کوبدحال کیا۔جماعت اسلامی عوام کی حقیقی پارٹی ہے ہرمشکل زلزلہ سیلاب وآفت اورمصیبت میں جماعت اسلامی سب سے پہلے پریشان حال عوام کے پاس پہنچ جاتی ہے۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی، امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند، اخونزادہ عطاالرحمن اعجازمحبوب نے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ کے عوام بھی آج کل 15گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کاشکارہیں۔
سٹریٹ کرائمزقلت آب سمیت ٹریفک تعلیم وصحت کے بدترین مسائل میں گرے ہوئے ہیں بلوچستان کیعوام کو درپیش مسائل جن میں بدامنی،بے روزگاری، تعلیم و صحت کی کمی اور بنیادی سہولیات کا فقدان شامل ہیان کا حل صرف ایک منصفانہ اور عوامی نظام کے ذریعے ممکن ہے۔ جماعت اسلامی ان مسائل کے حل کے لیے ایک واضح لائحہ عمل رکھتی ہے اور ہم ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم بلوچستان کے باشعور عوام،خصوصا نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس مثبت تبدیلی کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ایک ایسا نظام قائم کیا جا سکے جو حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرے اور انہیں ان کے حقوق فراہم کرے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کیلئے حقوق کے حصول،ترقی وخوشحالی کابہترین پلیٹ فارم،بہترین دیانتدارقیادت،ایک مضبوط روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔









