3

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن،ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، ہرنائی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اورماڑہ میں 19 ملی میٹر، بارکھان میں 17 ملی میٹر، ژوب میں 8 ملی میٹر جبکہ گوادر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں