6

حکومت رمضان راشن پیکج مستحق عوام کو محروم رکھا گیا ، پشتونخوامیپ

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے ضلعی سینئر معاون سیکرٹری کریم خان ناظم نے اپنے بیان میںبلوچستان حکومت رمضان راشن پیکج 2026سے مستحق عوام کو محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی جس کا مقصد ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچانا تھا لیکن بدقسمتی سے مستحق، سفید پوش، غریب ومستحق عوام کے نام پر آنے والی امداد ذاتی تعلقات، کرپشن اور اقربا پروری کی نذر ہوئی اور غریب ، مستحق عوام مکمل طور پر اس سے مکمل محروم رہے ۔

چمن شہر کے عوام جو پہلے ہی روزگار نہ ہونے، باڈر ٹریڈ کی بندش، بدامنی ، بیروزگاری ، مہنگائی کی سخت ترین صورتحال سے دوچار ہیں ایسے غریب خاندانوں کے لیے رمضان پیکج ایک امید تھی لیکن عوامی شکایات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ راشن کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی بلکہ اسے بااثر افراد اور فام 47 حکومتی نمائندوں میں بندر بانٹ کیا گیا۔

بیا ن میں صوبائی وزیر اعلیٰ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمضان راشن پیکج 2026میں بدعنوانی کی تحقیقات کرکے ملوث آفیسران واہلکاران اور دیگر عملے کے خلاف کارروائی کی جائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں