بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلیم خان کے والد اور مشہوراسکرین رائٹر سلیم خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کو ایک ماہ تک زیرِ علاج رہنے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال ڈسچارج کر دیا گیا، اس موقع پر ان کے بیٹے سلمان خان بھی موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان صبح تقریباً 6 بجے اسپتال پہنچے تاکہ ڈسچارج کے کاغذات مکمل کر سکیں جب کہ سلیم خان کی اسپتال سے روانگی کے وقت خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہیں صبح 10:24 بجے باقاعدہ طور پر رخصت کیا گیا۔
سلمان خان کے والد کو 17 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا جب کہ دورانِ علاج ان کی حالت بتدریج بہتر ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
لیلہ وتی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کرتی رہی جب کہ علاج کے دوران کلاٹ کو ختم کیا گیا، اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔









