29

عبدالخالق ہزارہ کی زیر صدارت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین عبدالخالق ہزارہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحیت اور اس کے نتیجے میں ایران، مشرق وسطی اور خطے میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال اور اس کے اثرات سمیت تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت نے نہ صرف خطے کے امن کو تہہ وبالا کردیا ہے بلکہ صورتحال نے عالمی سطح پر خوف اور غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں قیام امن کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کا فقدان انسان سوز المیہ ہے۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ پاکستان جاری صورتحال میں نہ صرف بین القوامی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کریگا ساتھ ہی ساتھملک میں کسی بھی ممکنہ خلفشار سے نمٹنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کریگا۔

اجلاس میں ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں سے کہا گیا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جاری فضا کو مذید مستحکم کرتے ہوئے ایسے ملک و قوم دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں جو شہریوں کو پراکسیز کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں کٹوتی اور ہزارگی، بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں کی اکیڈمیز کو سرکاری تحویل میں لینے جیسے فیصلوں پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور ممتاز ہزارہ سیاسی شخصیت سلطان علی کشتمند کے انتقال پر تعزیت اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں