45

اس وقت ایران مشرقی وسطیٰ سخت جنگ سے دوچار ہوچکا ہے،ایران کے صدر اور ان کے دیگر ذمہ داران حکومت شہید ہوچکے ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیاتوال نے ضلع کوئٹہ کے کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران مشرقی وسطیٰ سخت جنگ سے دوچار ہوچکا ہے،ایران کے صدر اور ان کے دیگر ذمہ داران حکومت شہید ہوچکے ہیں ۔ پارٹی ایران کے صدر اور ان کے کابینہ کے اراکین کے قتل کو جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور علی خامنائی کے قتل پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ اپنے قوانین وضوابط کو لاگوں کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی عوام کی قتل عام سے روکے اور 70ہزار سے زائد شہریوں کو شہید وزخمی کرنے سے بچاتے اور آج کے حالات میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان برادر سیال ملکوں کو جنگ کی بجائے پر امن مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی اور مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔

اور تمام ملکوں کے درمیان جاری تنازعات کا حل نکالنا اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور اقوام متحدہ نے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرنا ہوگا اور آج کے تباہ اسلحوں کے جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلع کمیٹی کوئٹہ کا اجلاس ضلع سینئر معاون سیکرٹری نصیر احمد کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز صورت خان کاکڑ، ملک عمر کاکڑ، حضرت عمر ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔

اجلاس کی کارروائی ضلع اطلاعات سیکرٹری فیصل کاکڑ نے سرانجام دی۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا اور عید کے چوتھے روز ضلع پشین میں پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام کی تیاری وشرکت کو زیر غور لایا گیا ۔ اجلاس میں افغان کڈوال عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور صوبے کے پشتون عوام کی گرفتاری ، تضحیک اور ان کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کے مکروہ دھندے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس پشتون دشمن ناروا عمل کو ترک کیا جائے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے غیر فطری ڈویژن اور ماضی کے تاریخی قومی معاشرتی اقدار کو پائمال کرتے ہوئے اضلاع کو ڈویژن میںشامل کرنے کے فیصلے کو کھلی طور پر مسترد کیا گیا اورواضح کیا گیا کہ پارٹی اس کی منسوخی کے لیے سیاسی ، آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد سے نہیں ہچکچائیگی ۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر میں عوام کے مسائل بالخصوص سیکورٹی ودیگر بہانوں سے سڑکوں کی بندش ، ٹریفک جام ہونے ،سڑکوں ، چوراہوں کے ٹھوٹ پھوٹ وتعمیر کے نام پر عوامی خزانے سے کرورڑوں روپے کے ضیاع ،شہر میں صفائی کے ناقص نظام ، ماہ رمضان میں گیس پریشر کی شدید کمی ولوڈشیڈنگ ، بعض علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، پینے کے صاف پانی کی شدید قلت اور سٹریٹ کرائمز وجرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ کے مسلط نمائندوں کو عوامی مسائل حل نہ کرنے، امن وامان کی ابتر صورتحال اور عوامی حقوق غصب کرنے پر مجرمانہ خاموشی کا عوام کو احتساب دینا ہوگا۔

اجلاس سے پارٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، سیاست میں اداروں کی مداخلت کے خاتمے، تمام اداروںکو متفقہ آئین کے دائرہ کار ودائرہ اختیار کا پابند بنانے ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد کررہی ہے اور پارٹی اپنے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں عید کے چوتھے روز ضلع پشین میں ایک تاریخی جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے اور کارکنوں نے آج سے ہی تیاری شروع کرنی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں